ٹیکنالوجی ڈسک، 11ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ای۔ کامرس کمپنی ایمیزون نے ہندوستان میں اپنے فائر ٹی وی ایڈیشن اسمارٹ ٹیلی ویژن کے لانچ کا اعلان کیا ہے۔ ایمیزون نے اونیڈا کی شراکت داری میں اونیڈا فائر ٹی وی ایڈیشن اسمارٹ ٹی وی سے شروعات کی ہے۔ اونیڈا ٹی وی ایڈیشن اسمارٹ ٹی وی 32 اور 43 انچ کے سائز میں آیا ہے۔ اونیڈا اسمارٹ ٹی وی کی سیل 20 ڈسمبر سے ایمیزون پر شروع ہوگی۔ 32 انچ والے ویرینٹ 12999 روپے ہے، جبکہ 43 انچ والے ویرینٹ کی قیمت 21999 روپے ہے۔
یہ اسمارٹ ٹی وی فائر ٹی وی سافٹ ویئر اور ایکسپیرینس کے ساتھ آتا ہے۔ جو کہ ٹیلی ویژن میں ہی بلڈ۔ان ہے۔ یہ یوزرس کو فائر ٹی وی پلیٹ فارم پر سپورٹیڈ کئی اسٹیرمنگ سروسز تک رسائی دیتا ہے۔ جس میں ایمیرون پرائم ویڈیو، نیٹ فلکس، ہاٹ اسٹار، یوٹیوب بھی شامل ہے۔ اسکے علاوہ یہ ٹیلی ویژن کئی ایپس اور سرویس کے کنیٹینٹ کی اسٹرمنگ کے لیے سیدھے انٹرنیٹ سے نکنیکٹ ہوجاتا ہے۔ فائر ٹی وی پلیٹ فارم ایمیزون فائر ٹی وی اسٹک 4 کے یوزرس کو ملنے والے فیچرس جیسا ہی ہے۔ یہی ٹیلی ویژن آسانی سے آپ کو موبائل کے فوٹو ، ویڈیو یا گیمس کو ٹی وی اسکرین پر ڈسپلے کرتا ہے۔