ون پلس 7ٹی پرو کے ساتھ لانچ ہوسکتا ہے میک لارن ایڈیشن

ٹیکنالوجی ڈسک،1ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون میکر کمپنی کے لیٹیسٹ اسمارٹ فون ون پلس 7ٹی پرو کے بارے میں کچھ رینڈرس آن لائن سامنے آئے ہیں۔ لیکس کی مانیں تو یہ فون دیکھنے میں ون پلس 7 پرو جیسا ہی ہے پریہ فون اسنیپ ڈریگن 855+ سے پاورڈ ہوسکتا ہے۔ اسکے علاوہ فون میں اینڈرائیڈ 10 آوٹ آف دی باکس موجود ہوگا۔ فون میں 4080 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی جو 30ٹی فاسٹ چارجینگ سپورٹ کرتی ہے۔ خبر یہ بھی ہے کہ ون پلس 7ٹی پرو کے ساتھ ون پلس 7ٹی میک لارن ایڈیشن بھی لانچ کیا جاسکتا ہے۔ پچھلے سال ون پلس 6ٹی کا میک لارن ایڈیشن لانچ کیا گیا تھا۔