ون پلس 7ٹی  پرو میک لارین ایڈیشن کی ایمیزون پر شروع

ٹیکنالوجی ڈسک،25 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ون پلس ٹی 7 پرو میک لارین ایڈیشن فروخت کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ ون پلس ٹی 7 پرو کے میک لارین ایڈیشن کی فروخت ایمیزون پر 25 اکتوبر کی دوپہر 12 بجے سے شروع ہوگی۔ اس فون کا الگ بیک پینل ڈیزائن ہے جو ریسنگ کار کے آوٹ لائن کاخاکہ دیکھاتا ہے۔ کنارے پر میک لارین کی پہچان مانے جانے والا پاپایا اورینج کا ایکسنٹ ہے۔ ون پلس 7 ٹی پرو میک لارین ایڈیشن میں 12 جی بی ریم اور 90 ہرٹج ایمولڈ ڈسپلے ہے۔۔ ون پلس 7 ٹی پرو میک لارین ایڈیشن کے دیگر خصوصیات ون پلس 7 ٹی پرو والے ہی ہیں۔

ون پلس ٹی 7 پرو میک لارین ایڈیشن  کی قیمت 58999 روپے ہے۔ فون کا ایک واحد ویرینٹ 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج والا ہے۔ جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ ون پلس 7 پرو میک لارین ایڈیشن کی سیل دوپر 12 بجے ایمیزون پر شروع ہوگی، ہینڈ سیٹ کے ساتھ کئی آفرس بھی مل رہے ہیں۔ جیسے کہ 12 مہینے تک کی بنا سود والا ای ایم آئی ، ایکسس بینک اور سٹی بینک کے کریڈیٹ اور ڈیبیٹ کارڈ اور ای ایم آئی ٹرانزیکشن پر 10 فیصدی ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

اس میں 6.67 انچ کا فل ایمولیڈ ڈسپلے ہیں۔12 جی بی ریم، میک لارین ایڈیشن کی 256 جی بی انبیلڈ اسٹوریج۔