باکسنگ: شیو تھاپا اور پوجا رانی اولمپک ٹیسٹ ایونٹ کے فائنل میں پہنچے

اسپورٹس ڈسک،30اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) باکسنگ میں ہندوستان کے لیے اچھی خبر ہے، ورلڈ چیمپئین شپ کے کانسی کا تمغہ شیو تھاپا اور پوجا رانی نے اولمپک ٹیسٹ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے- جبکہ دو دیگر ہندوستانیوں کو سیمی فائنل میں ہرانے کے بعد کانسی تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا، شیو تھاپا نے 63 کلوگرام اور پوجا رانی نے 75 کلوگرام زمرے کے فائنل میں مقام بنایا ہے- صبح کے سیشن میں سیمی فائنل میں چار با رکے ایشیائی میڈل جیتنے والے اور اس مہینے کے شروع میں تیسرے قومی ٹائٹل جتنے والے شیو تھاپا نے جاپان کے ڈیوسوکے کو شکست دی-

ایک دیگر مقابلے میں ایشیائی کھلیلوں کی سابق کانسی تمغہ جتنے والی رانی نے برازیل کی بیٹریز سوراس کو شکست دی- رانی نے اس سال ایشیائی چیمپئین شپ میں چاندی تمغہ جیتا تھا- حالانکہ سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ نکہت زرین (خاتون 51 کلوگرام) اور مرد زمرے میں واہلیمپیویا (75 کلوگرام) کو اپنی سیمی فائنل باؤٹ میں ہرانے سے کانسی تمغہ سے اکتفا کرنا پڑا، زرین کو جاپان کی ثنا کاوانو سے ہار ملی جبکہ واہلیمپیویا کو مقامی مضبوط دعویدار یویتو مورییواکی سے شکست ملی-