آٹو ڈسک،29ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کو بڑھتے جنون کو دیکھتے ہوئے الیکٹرک بائیک اور اسکوٹر بنانے والی کمپنی اوکیناوا نئی بائیک لانچ کرنے والی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کے ایم ڈی اور فاؤنڈر جیتندر شرما نے اس نئی الیکٹرک بائیک کے بارے میں کچھ اہم معلومات دی ہے۔
اس بائیک کو ’اوکی 100‘ کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اسے تیار کرنے میں تقریبا دو سال کا وقت لگا ہے۔ خبر ہے کہ اس بائیک کا پروڈکشن شروع کرکے جلدہی مارکٹ میں اتارا جائے گا۔
اوکی 100 بائیک کے فیچرس اور تفصیلات کی بات کریں تو اسکا وزن کم رکھنے کے لیے المونیم کا استعمال کیا گیا ہے۔ بائیک میں آپکو ڈیٹچیبل آئن بیٹری ملے گی۔ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ بائیک 150 کلومیٹر کی دوری طے کرسکتی ہے۔
ساتھ ہی اس میں فاسٹ چارجینگ ، آگے پچھے ڈسک بریکس اور اسمارٹ فون کنیکٹیوٹی جیسے کئی فیچرس بھی ملیں گے۔ اس بائیک کی سب سے خاص بات اسکی قیمت ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو اوکی 100 ملک کی سب سے سستی الیکٹرک بائیک ہوگی۔ یہ کمپنی کا پہلا 100 فرسٹ الیکٹرک پراڈکٹ ہوگا۔ ایسے میں اسکی قیمت ایک لاکھ روپے سے کم ہوگی۔