نئی دہلی، 15 ستمبر(پریس نوٹ) جیو سنیما ورلڈ کپ سے قبل 22 ستمبر سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کو انگریزی اور ہندی سمیت 11 زبانوں میں ٹیلی کاسٹ کرے گا۔
وائیکوم۔ 18، جس نے بھارت میں بین الاقوامی اور ڈومیسٹک میچوں کے میڈیا حقوق حاصل کیے ہیں، نے آج اس ضمن کا اعلان کیا ہے۔
یہ میچ انگریزی، ہندی، مراٹھی، گجراتی، بنگالی، بھوجپوری، پنجابی، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں نشر کیے جائیں گے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 22 ستمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 24 ستمبر کو اندور میں اور تیسرا اور آخری میچ 27 ستمبر کو راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے شروع ہوگا۔