آٹو ڈسک،6 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اگر آپ بھی سکوڈا کاروں کے شوقین ہیں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے۔ سکوڈا جلد ہی ہندوستان میں اوکٹویا آر ایس 245 کو لانچ کرے گی۔ آر ایس 245 اوکٹویا سیریز کا سب سے پاورفل ماڈل ہے۔ حال ہی میں سکوڈا انڈیا کے ڈائریکٹر جیک ہالیس نے اسکا اعلان کیا ہے۔
اسے فروری میں ہونے والے 2020 آٹو ایکسپو میں شوکیس کیا جائے گا اور اسکے فوری بعد لانچ کیا جائے گا۔ حالانکہ ہندوستان میں اوکٹویا آر ایس 245 کے صرف 200 یونٹ ہی فروخت ہونگے۔
کار دیکھو ڈاٹ کام کے مطابق سکوڈا اوکٹویا آر ایس 245 میں 2.0 لیٹر ٹی ایس آئی انجن ملتتا ہے۔ جو 245 پی ایس ٹرانسمشن کے لیے اس میں فوکس ویگن گروپ کا 7 اسپیڈ ڈائرکٹ شفٹ گیئر باکس ملتا ہے۔
امید ہے کہ ہندوستان میں اسکی قیمت 25 لاکھ روپے سے زیادہ رہے گی۔ ایسا اس لیے کیونکہ جب 2017 میں سکوڈا نے اوکٹویا آر ایس 230 کو ہندوسان میں لانچ کیا تھا تب اسکی قیمت 25.12 لاکھ تھی۔ اس بارے میں ذیادہ معلومات کے لیے ہمیں 2020 آٹو ایکسپو تک انتظار کرنا ہوگا۔