ایم پی بننے اور شادی کرنے کے بعد نصرت جہاں نے سائن کی فلم

نئی دہلی،3ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اداکارہ سے لوک سبھا ممبر بنی نصرت جہاں ان دنوں لگاتار سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے- پہلے ایک مسلم ہونے کے بعد ہندو اور کرسچن رسم و رواج سے شادی ، پھر لال چوڑیاں اور مانگ میں سندور کے ساتھ پارلیمنٹ کی رکنیت سے لیکر انکا ہر انداز بحث میں آنے کے لیے کافی ہے- بیوی سے لیکر پارلیمنٹ تک ہر رول میں فٹ ثابت ہونے کے بعد نصرت ایک بار پھر اپنے اداکارہ والے رول میں واپس لوٹنے کی تیاری میں ہے- انتخابات جتنے کے بعد سے اب تک نصرت نے کوئی فلمیں سائن نہیں کی لیکن اب نصرت جلد ہی ایک فلم میں نظر آنے والی ہے-

 

نصرت جہاں نے ایم پی بننے کے بعد یہ پہلی فلم سائن کی ہے- اس فلم کا پوسٹر نصرت نے خود ہی ٹیوٹر پر شیئر کرکے اپنے فینس کو یہ خوشخبری دی ہے- حالانکہ پوسٹر میں اب تک صرف فلم کا ٹائٹل ہی نظرآرہا ہے کہ سی کردار کی جھلک اس میں نہیں ہے-

ملی معلومات کے مطابق نصرت کی یہ فلم بنگال فلم آنے والی سردیوں میں یعنی 2020 میں سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی- اس فلم کو لیکر لوگوں میں ابھی سے کافی جوش ہے-

ایک انٹرویو میں ، فلم کے ہدایت کار پاویل نے بتایا کہ فلم ‘اسور’ کی کہانی تین دوستوں کی زندگی پر مبنی ہوگی۔