ریڈ گاؤن میں ہاٹ انداز میں نظر آئی ایم پی نصرت جہاں

فلمی ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بشیر ہاٹ سے ٹی ایم سی کی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں لوگوں کی پسندیدہ سوشل میڈیا اسٹار بھی ہے- وہ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہتی ہے- ساتھ ہی اپنی سرگرمیاں اور تازہ فوٹو شوٹ سے اپنے فینس کو سرپرائز کرتی رہتی ہے- وہ اپنے کام کے ساتھ ساتھ اپنی خوبصورت تصویروں کے لیے بحث میں رہتی ہے، حال ہی میں نصرت جہاں نے ریڈ کلر کے خوبصورت گاؤن میں اپنی کچھ قاتلانہ انداز والی تصویریں شیئر کرکے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے-

بنگالی سینما کی مشہور اداکارہ نصرت جہاں نے ایک بار پھر ریڈ گاؤن میں تصویرشیئر کرکے لوگوں کا دل جیت لیا ہے- نصرت نے یہاں لائٹ میک اپ کیا ہے- جو ان کے لکس میں چار چاند لگا رہی ہے-

نصرت جہاں کی پیدائش 8 جنوری 1990 کو کولکاتا، مغربی بنگال کے ایک بنگالی خاندان میں ہوئی۔ انکی ابتدائی تعلیم بھوانی پور کالج سے 12 ویں تک تعلیم حاصل کی-

نصرت 2019ء میں انہوں نے آل انڈیا ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 2019ء کے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لیا۔  نصرت کا فلمی سفر کا آغاز راج چکرورتی کی فلم شوترو سے ہوا۔ بتادیں کہ نصرت کو 2010ء میں انہیں فیئر ون مس کولکاتا کا اعزاز ملا۔ مقابلہ حسن جیتنے کے بعد نصرت جہاں نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔

نصرت ان تصویروں میں آسمان سے اتری کسی پری کی طرح خوبصورت نظر آرہی ہے- اس گاؤن میں نصرت کا ٹیٹو بھی صاف نظر آرہا ہے- کمینٹ باکس میں لوگ اس ٹیٹو کی کافی تعریف کررہے ہیں- نصرت نے اس فوٹو شوٹ میں کافی الگ انداز میں پوز دیئے ہیں- انکی ادائیں ہی بن رہی ہے، نصرت نے یہاں لائٹ میک اپ کے ساتھ گاؤن کے میچنگ شیڈ کی لپسٹک کو کیری کیا ہے- جو انکے لکس میں چار چاند لگا رہی ہے- نصرت جہاں اپنی خوبصورتی بولڈ تصویروں کی اپنے انسٹاگرام وال پر شیئر کیا ہے- ورک فرنٹ کی بات کریں تو حال ہی میں نصرت کی فلم “اسور” ریلیز ہوئی ہے، شادی کے بعد یہ انکی پہلی ریلیز ہونے والی فلم ہے-

(فوٹو:نصرت جہاں کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے)