فلمی ڈسک،4ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پیار کا پنچناما سےمشہور ہوئی اداکارہ و جلد ہی ایوشمان کھرانا کے ساتھ ڈریم گرل میں نظر آئیں گی- سال 2006 میں جئے سنتوشی ماں سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی نصرت ابھی تک چند فلموں میں ہی نظر آئی ہے- نصرت نے حال ہی میں انٹرویو میں بتایا کہ انکی زندگی میں ایک دور ایسا بھی تھا جب وہ ڈپریشن سے گذری تھی-
نصرت نے بتایا کہ بطور ایک ایکٹر ایک پرفارمینس کے طور پر میں نے اپنا اعتماد کھودیا تھا- یہی نہیں میں نے تو ایک شخص کے طور پر بھی اعتماد کھودیا تھا- میں کہتی تھی کہ میں ایکٹنگ نہیں کرسکتی – بہت خالی پن تھا، بہت کچھ ایسی چیزیں تھی جنکا مجھے ہی پتہ نہیں تھا-
جب نصرت سے پوچھا گیا کہ کیا انکے والدین کو پتہ تھا کہ وہ ڈپریشین میں ہے.؟ نصرت نے بتایا کہ بالکل انہیں پتہ تھا کہ میں پریشان ہوں، جب میں رات بھر روتی تھی تب بھی انہیں پتہ ہوتا تھا- ایمانداری سے کہوں تو انڈسٹری میں ٹکے رہنے کے لیے میرے خاندان نے ہی ہمت دی- اگر انکا ساتھ نہیں ہوتا تو شاید میں واپس اسی شہر واپس لوٹ جاتی جہاں سے میں آئی ہوں- بتادیں کہ نصرت ہی نہیں اس سے پہلے دپیکا پاڈوکون نے بھی اپنے بارے میں خلاصہ کیا تھا کہ وہ ڈپریشن کی شکار ہوچکی ہے- ایوشمان کھرانا اور نصرت بھروچہ کی فلم ڈریم گرل 13 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے- راج شینڈیلیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈریم گرل کو ایکتاکپور ، شوبھا کپور اور آشیش سنگھ نے پروڈیوس کیا ہے- فلم کے ٹریلر میں ایوشمان کھرانا “پوجا نام کی ایک لڑکی کی آواز میں بات کرتے نظر آرہے ہیں-