ہیلتھ ڈسک،2ستمبر (اردوپوسٹ ڈاٹ کام) ان دنوں نونی جوس کی کافی بحث ہورہی ہے۔ نونی جوس اسی نام کے ایک ٹروپیکل سدا بہار پلانٹ کے پھل سے بنتا ہے۔ جنوبی اور جنوبی ایشیا میں پائے جانے والے نونی نام کے پودے کو انڈین ملبری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نونی کا جوس اس لیے مقبول ہو رہا ہے کیونکہ صحت کے لیے اسکے بہت سارے فائدے ہیں۔ آئے جانتے ہیں انکے بارے میں۔
نونی کے جوس میں زیادہ مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامن سی، وٹامن بی 3، وٹامن اے اور آئرن ہوتا ہے۔ چونکہ یہ باڈی کے کئی حصوں پر ایک ساتھ اثر دیکھاتا ہے۔ اس لیے اسے جادوئی ڈرنک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
چونکہ نونی جوس میں ڈھیر سارے اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں اس لیے یہ اسکین کے لیے بہترین
موئسچرائزر کا کام کرتا ہے۔ اسے روزآنہ اسکین پر لگانے سے وہ ہیلتھی اور چمکدار بنتی ہے۔
جو لوگ گھٹیا سے متاثر ہے، انکے لیے نونی جوس بے حد فائدے مند ہے، یہ گھٹنوں کے درد کو بھی دور کرتا ہے۔