ہیلسنکی،24اگسٹ(اردوپوسٹ) کچھ سال پہلے تک فیچر فون کے لیے ہر کسی کی زبان پر چھانے والے نوکیا ایک بار پھر اسمارٹ فون مارکٹ میں نیاکرنے جارہی ہے- نوکیا برانڈ کے فون بنانے والی کمپنی ایچ ایم ڈی گلوبل نے یہ تصدیق کی ہے کہ امریکہ میں کمپنی اپنا سستا فون نوکیا 5جی فون اگلے سال 2020 میں لیکر آرہی ہے- ایچ ایم ڈی گلوبل کے چیف پروڈکٹ آفیسر جوہو سرویکاس نے کہا، ہم اپنے لیے 5جی فون کوسستی قیمت میں لانے اور مارکٹ میں داخل ہونے کے لیے اسے ایک خصوصی موقع کے طور پر دیکھتے ہیں
نئے سال میں لانچ ہوگا نوکیا کا سستا 5جی فون
