انیس بزمی نے کہا ، تیار ہے ‘نو انٹری 2’ کی اسکرپٹ ، بس سلمان کی ہاں کا ہے انتظار

ممبئی،2 ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) پچھلے کافی سالوں سے اس بات کا انتظار ہے کہ سپرہٹ ملٹی اسٹارر فلم نوانٹری کا سیکوئل کب آئے گا۔ یہ فلم سال 2005 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس سال سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم تھی۔ پچھلے کچھ وقت سے اسکے سیکوئل کا نام ’نوانٹری میں انٹری‘ بتایا جارہا تھا۔ حال ہی میں 26 اگسٹ کو اس فلم کی ریلیز کو پورے 14 سال ہوگئے۔

14 سال پورے ہونے پر پروڈیوسر بونی کپور نے ٹیوٹ کرکے سیکوئل کے بارے میں ہنٹ دیا ہے۔ انہوں نے ٹیوٹ کرکےلکھا، آج سال 2005 کی سب سے بڑی سپر ہٹ فلم نو انٹری کو 14 سال پورے ہوگئے ہیں۔ جلد ہی ہم اور زیادہ مزیدار نوانٹری 2 کو انجوائے کریں گے۔
حال میں ممبئی مرر کودیئے ایک انٹرویو میں ڈائرکٹر انیس بزمی نے بتایا کہ انہوں نے دو سال پہلے فلم کی اسکرپٹ پوری لکھ لی ہے اور وہ سب سلمان خان اور بونی کپور کی ہاں کا انتظار کررہے ہیں۔