فلمی ڈسک،18اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے بلے باز لوکیش راہل کا نام بالی ووڈ اداکارہ ندھی اگروال کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے- کئی بار خبریں آئی کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں- مننا مائیکل فلم کی ادکارہ ندھی اگروال نے اس معاملے پر ایک بار پھر سے اپنی خاموشی توڑی ہے- ندھی نے لوکیش راہل کے ساتھ رابطے کی خبروں سے انکار کرتے ہوئے کہ دونوں اچھے دوست ہیں-
ندھی اگروال نے کہا، راہل کے ساتھ رابطے میں صفر فیصد بھی سچائی نہیں ہے- ہاں! میں اسے جانتی ہوں، لیکن ہم اچھے دوست ہیں، ہم دونوں کبھی بھی ایک ساتھ باہر نہیں گئے- لوکیش راہل کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے ندھی نے کہا، میں اس سے لندن میں ملی تھی، ہندوستان پاکستان کے درمیان میچ تھا جس میں ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی- میں لندن میں تھی تو ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچ گئی تھی-