نیہا دھوپیا نے اپنی پہلی ویب سیریز کا اعلان کیا، منٹل ہیلتھ پر ہوگی مبنی

نیہا دھوپیا

فلمی ڈسک، 11 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ نیہا دھوپیا نے سال 2003 میں آئی فلم قیامت: سٹی انڈر تھریٹ سے بالی ووڈ میں اپنی شروعات کی تھی-

 

 

فلم قیامت میں اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے بعد نیہا کئی فلموں کا حصہ رہی، جس میں چپ چپ کے، شیشہ ، اور دیگر فلمیں شامل ہیں-

 

 

فلموں کے علاوہ نیہا دھوپیا کئی ٹی وی شو میں بھی نظر آچکی ہے- اب خبر آرہی ہے کہ اداکارہ نیہا او ٹی ٹی کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

 

 

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے  کے موقع پر نیہا دھوپیا نے اپنے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ کا اعلان کیا ہے، جو دماغی صحت (منٹل ہیلتھ) پر مبنی ہوگا۔

 

اداکارہ نیہا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ‘نئی شروعات۔

 

 

میں ایک اداکارہ کے طور پر اپنے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ کے ساتھ جڑنے کے لیے بہت خوش ہوں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

 

 

To new beginnings … i am over the moon to be associating myself with my first ott project as an actor ( I know , been a while 🙂 … ) and what a great day it is to share this … on #worldmentalhealthday … what I hold in my hands is a family drama that deals with mental health. . . Just us , Trying to make a difference thru the stories we tell 📖 🎥♥️

 

اس پروجیکٹ کو شیئر کرنے کا یہ کتنا اچھا دن ہے- میرے ہاتھ میں جو ہے وہ ایک فیمیلی ڈرامہ ہے، جو دماغی صحت سے متعلق ہے- ہم جو کہانیاں سنتے ہیں انکے ذریعہ بدلاؤ لانے کی کوشش کررہے ہیں-

 

 

 

بتادیں کہ نیہا دھوپیا کی پیدائش 27 اگست 1980 کو کوچین، کیرلا میں ایک سکھ گھرانے میں ہوئی۔ وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے جو پنجابی ، تیلگو ، ملیالم ، ہندی اور جاپانی فلموں میں کام کرتی ہے۔

 

 

 

 نیہا ایم ٹی وی کے دو مشہور ریالٹی شو روڈیز اور اسپلٹ ولا میں بطور جج کام کرچکی ہے۔ سال 2002 میں وہ مس یونیورس مقابلے میں ٹاپ دس میں شامل تھی۔

 

 

https://urdupostindia.com/neha-dhupia-birthday-special-unknown-facts/16749

 

بتادیں کہ نیہا دھوپیا نے سال 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جولی’ میں تمام حدیں پار کر دیں۔ انہوں نے فلم میں بہت زیادہ مباشرت سین دیے، لیکن یہ فلم سیمی ہٹ رہی۔

 

 

 

سال 2005 میں نیہا دھوپیا نے فلم ‘کیا کول ہیں ہم’ میں کام کیا، جس میں انہوں نے رتیش دیش مکھ، تشار کپور اور ایشا کوپیکر کے ساتھ اسکرین شیئر کیا-