ایم وی اگسٹا ڈریگسٹر 800 آر آر رینج ہندوستان میں لانچ، شروعاتی قیمت 18.73 لاکھ

آٹو ڈسک،25اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم وی اگسٹا نے ہندوستان میں ڈریگسٹر 800 آر آر رینج لانچ کردیا ہے۔ ڈریگسٹر 800 رینج میں اسٹانڈرڈ ڈریگسٹر 800 آر آر ، ڈریگسٹر 800 آر آر امریکہ اور ڈریگسٹر 800 آر آر پیرلی شامل ہے۔ ڈریگسٹر 800 آر آر اور ڈریگسٹر 800 آر آر امریکہ کی قیمت 18 لاکھ 73 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وہیں ڈریگسٹر 800 آر آر پیرلی کی قیمت 21 لاکھ 05 ہزار روپے ہے۔ ڈریگسٹر 800 آر آر لمیٹیڈ ایڈیشن موٹرسائیکل ہے جسکی صرف 200 یونٹ دنیا بھر میں فروخت کی جائیں گی۔

ڈریگسٹر 800 آر آر امریکہ کو بہترین ریڈ، بلیو اور وائٹ کلر کامبینیشن دیا گیا ہے جو امریکہ کے جھنڈے کا کلر ہے۔ اس ایڈیشن کی ہر موٹرسائیکل کے ساتھ امریکہ اسپیشل ایڈیشن کا بیج اور پروڈکشن سیریل نمبر دیا جائے گا۔ بائیک کی سیٹ بھی ریڈ کلر سے فنیش کی گئی ہے اور رائیڈر کے ساتھ پیسنجر کے لیے الگ میٹریل سیٹ لگائی گئی ہے۔

بائیک کا ٹینک میٹالک بلیو فنیش والا ہے۔ سبھی ایم وی اگسٹا ڈریگسٹر 800 آر آر ماڈلس میں 798 سی سی کا لیکویڈ کولڈ 3 سلنڈر انجن دیا گیا ہے جو 140 بی ایچ پی پاور اور 87 این ایم پک ٹرک جنریٹ کرنے کی صلاحیت والا ہے۔