ممبئی/20اگسٹ(اردوپوسٹ) بالی ووڈ کے مایا ناز موسیقار محمد ظہور خیام کا 92 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے پیر کی رات انتقال ہوگیا۔ سینے میں انفیکشن اور نمونیا کی دقت کے بعد انہیں 28 جولائی کو ممبئی کے سوجے ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا۔ منگل یعنی 20 اگسٹ کو ممبئی کے جوہو کے جے وی پی ڈی سرکل میں انہیں آخری الوداعی دی جائے گی۔
خیام کے انتقال سے فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ خیام کے انتقال کے بعد بالی ووڈ کے تمام ستاروں نے خراج تحسین پیش کیا۔ فلم میکر کرن جوہر نے خیام صاحب کے خراج تحسین دیتے ہوئے ٹیوٹ کیا آپ کا میوزک ہمیشہ زندہ رہے گا۔
موسیقار کی زندگی کے بارے میں بات کریں تو خیام نے اپنے میوزک کیرئیر کی شروعات لودھیانہ میں 1943 میں 17 سال کی عمر میں کی تھی۔ خیام کی پیدائش 18 فروری 1927 کو ہوئی۔ سال 1953 میں فٹ پاتھ فلم سے انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کی شروعات کی۔ سال 1961 میں آئی فلم شولہ اور شبنم میں سنگیت دے کر خیام صاحب کو پہچان ملنا شروع ہوئی۔ آخری خط، کبھی۔کبھی، ترشول، نوری، بازار ، وغیرہ جیسی فلموں میں اپنی موسیقی دی۔
اپنے شاندار کام کے لیے انہیں کئی سارے ایوراڈ بھی ملے ہیں۔ انہیں سال 2007 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور سال 2011 میں پدم بھوشن جیسے اعزاز سے نوازا گیا ۔