حاملہ عورت کو ہاسپٹل پہچانے کے لیے ڈرائیور نے پلیٹ فارم پر دوڑایا آٹو

ممبئی،7اگسٹ(اردپوسٹ،اے این آئی) دنیا میں دو قسم کے لوگ رہتے ہیں ایک وہ جو ہمیشہ  ہچکچاتےرہتے  ہیں اور مدد کرنے میں پچھے رہتے ہیں اور دوسرے وہ جو بنا سوچے سمجھے مدد کے لیے آگے آجاتے ہیں- دنیا میں دسرے قسم کے لگ بہت کم دیکھے جاتے ہیں- لیکن ممبئی کے ایک آٹورکشا ڈرائیور نے ایسا کیا جسکی ہر جگہ انکی تعریف ہورہی ہے- ڈرائیور نے ایک حاملہ خاتون کو وقت پر ہاسپٹل پہنچایا- خاتون کا شوہر آٹو رکشا لیکر ویرار ریلوے اسٹیشن کے باہر آکر کھڑا ہوگیا تھا- جس لوکل ٹرین سے حاملہ خاتون سفر کررہی تھی وہ پانی بھرا ہونے کی وجہ سے کینسل ہوگئی تھی- خاتون کے لیبر پین کو دیکھتے ہوئے شوہر نے آٹو رکشا کو اسٹیشن کے اندر ڈلوادیا- اس میں آٹو ڈرائیور نے بھی انکا ساتھ دیا-

 

آٹو ڈرائیور نے پلیٹ فارم کے اندر آٹو دوڑایا اور خاتون کو بیٹھا کر انکو ہاسپٹل پہنچایا- آٹو رکشا کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

 

پولیس نے قانون توڑنے کے لیے رکشا والے کو پکڑلیا- لیکن آٹو کے اندر حاملہ خاتون کو دیکھ کر چھوڑ دیا- بعد میں آر پی ایف نے ڈرائیور کو گرفتار کیا اور بعد میں کورٹ نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا- لیکن ٹیوٹر پر آٹو رکشا والے کی خوب تعریف ہورہی ہے-