ممبئی/18اگسٹ(ایجنسی) یاد ہے آپ کو وہ 90 کے دہائی کا شو ’شکتی مان’ ۔ ملک کے پہلے سپر ہیرو کہے جانے والے شکتی مان اس دور میں بچوں کے درمیان کافی مقبول تھا۔ لمبے وقت سے ایسی خبریں آرہی ہیں کہ جلد ہی اداکار مکیش کھننہ شکتی مان کا دوسرا سیزن لاسکتے ہیں۔ حالانکہ شو کے بند کیے جانے کی وجہ پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اب اس بارے میں مکیش کھننہ نے تفصیل سے بتایا ہے۔
مکیش کھننہ نےبتایا کہ پہلے شکتی مان ہفتہ کی صبح اور منگل کی شام کو نشر ہوتا تھا۔ نان پرائم ٹائم ہونے کے باوجود شو اچھا چل رہا تھا۔ شو کے لیے دوردرشن کو 3.80 لاکھ دینے ہوتے تھے۔ اس زمانے میں شو سرپرستی ہوتے تھے اور اشتہار سے ہماری کمائی ہوتی تھی۔ قریب 150-100 اقساط ایسے چلا۔
مکیش کھننہ نے آگے کہا کہ بعد میں دوردرشن کی طرف سے مجھ سے کہا گیا کہ شکتی مان اتنا مقبول ہے ایسے میں اتوار کو نشر کیا جانا چاہیئے۔ اس دن بچوں کو بھی چھوٹیاں ہوتی ہے۔ اتوار کو نشر ہونے کی وجہ سے مجھے 7.80 لاکھ دینے پڑے۔ اسکے باوجود میں نے شو کو چلایا۔
مکیش کھننہ کہتے ہیں کہ اگلے سال شو کے 104 اقساط ہوئے تو مجھ سے 10.80 لاکھ دینے کے لیے کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 104 اقساط ہونے پر فیس دیڑھ گنا ہوجاتی ہے۔ اس پر میں نے ان سے کہا کہ یہ تو کامیابی کو بھگتنے کے نتیجے ہوئے۔ 3 لاکھ سے 10 لاکھ میرے لیے بھاری رقم پڑرہی تھی۔ تبھی مجھے پتہ چلا کہ وہ اسے 16 لاکھ کرنےکی سونچ رہے تھے۔ اس کی میں نے مخالفت بھی کیا لیکن میری بات نہیں مانی گئی۔
بھاری فیس دینے کی وجہ سے مجھے نقصان ہورہا تھا۔ میں شکتی مان کبھی بند نہیں کرنا چاہتا تھا۔ لیکن مجھے مجبوری میں ایسا کرنا پڑا۔ اس بارے میں کافی لکھا بھی گیا کہ بچوں کو گرنے کی وجہ سے شو کو بند کیا گیا۔ ایسا نہیں تھا۔
مکیش نے آگے کہا کہ مجھ سے لوگ لگاتار پوچھ رہے ہیں کہ شکتی مان کا سیزن 2 کب لارہے ہیں۔ سچ بتاؤ تو میں بھی اتنی ہی بے صبری سے شکتی مان کودوسرے سیزن کاانتظار کررہا ہوں۔ امید ہے بہت جلد ہم ملیں گے۔ بتادیں کہ دسمبر 1997 میں شروع ہوئے شو کو مارچ 2005 میں بند کردیا گیا تھا۔