طاہر راج بھاسن ، مونی رائے لیڈ رول میں
ملن لوتھریا کی پہلی ویب سیریز ‘سلطان آف دہلی’ کا ٹیزر جاری-
سلطان آف دہلی کا ٹیزر دیکھنے کے بعد مداح مونی رائے اور طاہر راج بھاسن کی تعریف کر رہے ہیں۔
اس ویب سیریز سے ملن لوتھریا او ٹی ٹی ڈیبیو کررہے ہیں اور یہ 13 اکتوبر کو اسٹریم ہوگی-
فلمی ڈسک، 16 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ی وی اور فلموں کی ٹاپ اداکارہ مونی رائے اب او ٹی ٹی پر بھی ہنگامہ برپا کرنے تیار ہے-
مونی رائے کی ویب سیریز سلطان آف دہلی کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، جو کافی دلفریت ہے- ٹیزر کے ساتھ سلطان دہلی کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے-
رانی مکھرجی کی فلم مردانی سے ڈیبیو کرنے والے طاہر راج بھاسن سلطان آف دہلی میں لیڈ رول میں ہے، جو ارجن بھاٹیہ کا رول پلے کررہے ہیں-
سلطان کو ونس اپان ٹائم ان ممبئی جیسی ہٹ فلم بنانے والے ملن لوتھریا نے نے ڈائریکٹ کی ہے- دی ڈرٹی پکچر بھی ملن لوتھریا نے ہی ڈائریکٹ کی تھی- اس فلم کے لیے ودیا بالن نے نیشنل ایوارڈ جیتا تھا-
ملن لوتھریا اس ویب سیریز سے او ٹی ٹی کی دنیا میں ڈیبیو کررہے ہیں- سلطان آف دہلی سیریز 13 اکتوبر کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی-
Kismat ke khel me baazi maarega sirf ek! #HotstarSpecials #SultanOfDelhi streaming from 13th October.#TahirRajBhasin @an_3jum #nishantdahhiya @1harleensethi @anupriyagoenka #MouniRoy @pathakvinay @Mehreenpirzada pic.twitter.com/VmydIHJIl3
— Disney+ Hotstar (@DisneyPlusHS) September 15, 2023
ویب سیریز سلطان آف دہلی کی کہانی 60 کی دہائی پر مبنی ہے۔ یہ سلطان آف دہلی : اسینشن بائے ارنب رائے نام کی کتاب پر مبنی ہے- اس سیریز میں طاہر کا ارجن بھاٹیہ کے کردار کا سفر دیکھایا جائے گا-
سلطان دہلی کا ٹیزر دیکھنے کے بعد مداحوں کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی اور وہ اس کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ ٹی وی کی ناگین کے نام سے مشہور مونی رائے سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ انکی فین فالونگ زبردست ہے اور یہی وجہ ہے کہ اپنے فینس کے لیے وہ اکثر فوٹو شیئر کرتی ہیں۔
اداکارہ مونی رائے کو اکشے کمار اسٹار فلم ‘ گولڈ ‘ سے زبردست مقبولیت ملی-
انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں رن، ہیرو ہٹلر ان لو، تم بن 2، گولڈ، کے جی ایف چیپٹر1، رومیو اکبر والٹر، میڈ ان چائنا، لندن کانفیڈینشل، جیسے فلموں میں اداکاری کی-
بتادیں کہ طاہر راج بھاسن کی پیدائش 21 اپریل 1987 کو دہلی میں ہوئی- انہوں نے دہلی کے ہندو کالج اور میلبورن یونیورسٹی سے گلوبل میڈیا میں ماسٹر ڈگری حاصل کی-
View this post on Instagram