فلمی ڈسک،27ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مونی رائے ان دنوں سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا رہی ہے- مونی رائے چھوٹیوں پر ہے اور انکی فوٹو خوب وائرل ہورہی ہے- مونی رائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لال بکنی میں فوٹو شیئر کی ہے جنہیں فینس خوب پسند کررہے ہیں- اس فوٹو کو انسٹاگرام پر چھ لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جارہا ہے- مونی رائے اس فوٹو میں بکنی پہن کر بھاگتی نظر آرہی ہے-

کولکتہ میں 28 ستمبر 1985 کو ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئی مونی رائے نے اس فوٹو کے ساتھ لکھا ہے، کئی بار میوزک بنا ڈانس فلور کے ہی ڈانس کرنے کے لیے مجبور کردیتا ہے- بیچ ڈے- ہیپی یپی، اس طرح مونی رائے فرصت کے ان لمحوں کا لطف لے رہی ہیں- مونی رائے نے اپنے کیریئر کی شروعات ایکتا کپور کے شو “کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی” سے کی تھی-

مونی رائے نے اپنے کیریئر میں ذرا نچکے دکھا، کستوری، پتی پتنی اور وہ، دو سہیلیاں، ششش… پھر کوئی ہے، دیوو کے دیوو…. مہادیو، جنون-ایسی نفرت تو کیسا عشق، جھلک دکھلا جا 7، بگ باس (سیزن 8)، ناگن، میری عاشقی تم سے ہی، کم کم بھاگیہ، کامیڈی نائٹس لائیو، کامیڈی نائٹس بچاؤ، و یو تھنک یو کین ڈانس، جھلک دکھلا جا 9، کام کیا –

مونی رائے کو انڈسٹری میں تب مقبولیت ملی، جب وہ ایکتا کپور کے ہی شو ناگین میں نظر آئی- اسکے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں بھی ڈبییو کیا، مونی رائے حال ہی میں “رومیو اکبر والٹر” میں ایکٹر جان ابراہم کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی تھی-

مونی رائے آیان مکھرجی کی برہمسترا میں کام کر رہی ہیں جبکہ ڈائریکٹر مکہل موسالے کی میڈ ان چائنا میں راجکمار راؤ کے مقابل کام کررہی ہے۔ فلم میں امیتابھ بچن بھی ہے۔