ٹیکنالوجی ڈسک،18ستمبر(ارو پوسٹ ڈاٹ کام) چائنا اسمارٹ فون ساز کمپنی ژیوامی کو فالو کرتے ہوئے لینووو والے ی برانڈ موٹرولا نے انڈیا کے ٹی وی مارکٹ میں قدم رکھ دیا ہے۔ موٹرولا نے 6 ٹی وی ماڈل لانچ کیے ہیں۔ یہ سبھی اینڈرائڈ 9.0 ورژن پر کام کریں گے۔ اسکے علاوہ موٹرولا نے موٹو ای 6 ایس، اسمارٹ فون کو بھی کفایتی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ یہ فون 7999 روپے میں ملے گا، مانا جارہا ہے کہ موٹرولا کا اسمارٹ ٹی وی ہندوستانی بازار میں ژیوامی کے ایم آئی ٹی وی کو ٹکر دے گا۔
ون پلس بھی جلد لانچ کرے گا اسمارٹ ٹی وی
دوسری طرف ژیوامی کے ایم آئی کو ٹکر دینے کے لیے ون پلس بھی اسمارٹ ٹی وی لانچ کرنےکی تیاری کررہا ہے۔ کمپنی کی طرف سے کہا گیا کہ فلپ کارٹ کی حصہ داری میں موٹرولا نے اینڈرائڈ 9.0 اسمارٹ ٹی وی 6 ویرینٹ میں لانچ کیا، جو ایچ ڈی ریڈی، فل ایچ ڈی، اور الٹرا ایچ ڈی ،4 کے ، فیچرس سے لیس ہے اور انکی قیمت 13999 روپے سے شروع ہوتی ہے۔ انکی فروخت 29 ستمبر سے شروع ہوگی۔