اگلے مہینے لانچ ہوگا فولڈ ایبل موٹرولا ریزر فون

ٹیکنالوجی ڈسک،21اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  اسمارٹ فون کمپنی موٹرولا اپنے مقبول برانڈ ریزر کو پھر سے مارکیٹ میں پیش کرنے کے لیے تیار ہے- کمپنی اپنی نئے اسمارٹ فون ریزر فولڈایبل آئندہ 13 نومبر کو لانچ کرنے جارہی ہے- اپ جانتے ہیں کہ سیمسنگ اور ہواوے پہلے ہی اپنا فولڈایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں پیش کرچکی ہے- کمپنی نے لانچینگ کو تیز کرنا شروع کردیا ہے اور دعوت نامے بھی بھیجا جارہا ہے-

خبر کے مطابق موٹرولا ریزر فولڈایبل اسمارٹ فون سیمسنگ گیلکسی فولڈ اور ہواوے میٹ ایکس جیسے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے مقابلے ڈیزائن کے معاملے میں الگ ہوگا- کمپنی یہ لانچینگ لاس اینجلس میں کرنے والی ہے- دنیا بھر کے میڈیا ہاؤس کو بھیجے جارہے دعوت نامے سے ایسا لگ رہا ہے کہ موٹرولا کا کافی بڑا ایونٹ ہونے والا ہے- اس ایونٹ میں خصوصی مہمان بھی شامل ہونگے-

سی این ای ٹی کی رپورٹ کے مطابق اس اسمارٹ فون میں 6.2 انچ کا ڈسپلے ہوسکتا ہے- ساتھ ہی یہ کوالکوم اسنیپ ڈریگن 710 پروسیسر بیسڈ ہوسکتا ہے- یہ فون وائٹ ، بلیک اور گولڈ کلر میں دستیاب ہوگا- اس میں 2730 ایم اے ایچ کی بیٹری ہوگی اور یہ 4 جی بی ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی اسٹوریج گنجائش کے ساتھ لانچ ہوسکتا ہے- اسکی قیمت 1500 امریکی ڈالر یعنی قریب 1،06،682 روپے ہوسکتی ہے۔