موٹو جی 8 پلس ہندوستان میں لانچ، قیمت 13999 روپے

ٹیکنالوجی ڈسک،26اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) موٹو جی 8 پلس لانچ کردیا گیا ہے۔ یہ موٹرولا کی مڈ رینج جی سیریز کا لیٹیسٹ اسمارٹ فون ہے۔ موٹو جی 8 پلس تین ریئر کیمرے والا اسمارٹ فون ہے۔ ریئر کیمرا سیٹ اپ میں پرائمری سینسر 48 میگا پکسل کا ہے۔ موٹرولا ون ایکشن کی طرح اس فون میں بھی 16 میگا پکسل کا ایکشن کیمرا دیا گیا ہے۔ موٹرولا جی 8 پلس میں کواڈ پکسل ٹیکنالوجی کا استعمال ہوا ہے۔ یہ بہتر فوٹو لینے میں کام آتا ہے۔ فون واٹر ریپلانٹ ڈیزائن کے ساتھ آتا ہے اور اس میں فاسٹ چارجینگ کے لیے 15 واٹ ٹربو پاور کے لیے سپورٹ ہے۔ برازیل مارکیٹ میں موٹرولا نے موٹو جی 8 پلس کے ساتھ موٹو جی 8 پلے اور موٹو ای 6 پلے کو بھی لانچ کیا ہے۔

موٹو جی 8 پلس کی قیمت 13999 روپے ہے ، یہ قیمت موٹو جی 8 پلس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی ویرینٹ کا ہے۔ موٹو جی سیریز کا نیا فون اکتوبر مہینے کے آخر سے ای۔کامرس سائٹ فلپ کارٹ پر دستیاب ہوگا۔

ڈوئل سم موٹو جی 8 پلس اسٹاک اینڈروئیڈ پائی پر چلتا ہے۔ کمپنی نے اس فون میں اینڈروئیڈ 10 دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ اس میں 6.3 انچ کا فل-ایچ ڈی + (1080×2280 پکسلز) IPS LCD ڈسپلے ہے۔