آٹو ڈسک،6 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم جی (مورس گیراج) موٹر انڈیا ڈسمبر میں ہندوستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار زیڈ ایس لانچ کرنے والی ہے۔ اور اب کمپنی نے ہندوستان میں زیڈ ایس ای وی کا مارکیٹنگ مہم بھی شروع کردیا ہے۔ ایم جی کے ایس لیٹسٹ مہم میں مشہور انگلیش اداکار بینیڈکٹ کمبربیچ نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی کار کے مارکیٹنگ مہم کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں زیڈ ایس ای او پر انڈین نمبر پلیٹ نظرآرہا ہے۔ اسکے علاوہ ’زیڈ ایس ای وی کمینگ سون ٹو انڈیا‘ بھی لکھا ہوا دیکھ رہا ہے۔
اس کار کی ہندوستان میں سخت مقابلہ ہنڈائی کی الیکٹرک ایس یو وی کونا سے ہوگا، بتایا جارہا ہے کہ اسی کی وجہ سے ایم جی موٹر انڈیا اپنی الیکٹرک کار کی قیمت 25 لاکھ کم رکھ سکتی ہے۔ کمپنی اسے قریب 22 لاکھ روپے کی رینج میں لانچ کرسکتی ہے۔ زیڈ ایس ای وی کو پچھلے سال نومبر میں گوانگ موٹر شو میں ڈسپلے کیا گیا تھااور اس کار کو سب سے پہلے ہندوستان میں ہی لانچ کیا جائے گا۔ اسکے بعد اسے برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور مشرق وسطی میں لانچ کیا جائے گا۔
ہندوستان میں اس کار کو زیڈ ایس ای وی کے نام سے پیش کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ غیر ملکی بازاروں میں یہ ای زیڈ ایس کے نام سے فروخت کی جاتی ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ زیڈ ایس ای وی دنیا بھرمیں فروخت کی جائے گی ۔ اس میں 52.5 کے ڈبلیو ایچ لیتھیم آئن بیٹری مل سکتی ہے۔ اسے بنا ڈی سی فاسٹ چارج کے چارج کرنے پر اٹھ گھنٹے کا وقت لگے گا، اسکے علاوہ 0.50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے صرف 2.8 سکنڈ میں ہی پکڑ سکتی ہے۔ پاور کے معاملے میں بھی زبردست ہوگی۔ امید ہے کی جارہی ہے کہ یہ 150 ایچ پی کی پاور دے گی۔