مونا سنگھ کی ویب سیریز کالا پانی کا ٹیزر ریلیز

ویب سیریز کالا پانی

کالا پانی کا پرییمئر  18 اکتوبر 2023 کو ہوگا-

اداکارہ مونا سنگھ  اور آشوتوش گواریکر اہم کردار میں-


فلمی ڈسک، 21 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی مشہور اداکارہ مونا سنگھ  اور آشوتوش گواریکر کی سروائیول ڈرامہ سیریز کالا پانی کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے- اسکے ذریعہ انڈومان اور نکوبار جزائر کے چمکتے نیلے پانی اور چمچماتی سنہرے ریت سے پرے، کی ایک دلچسپ کہانی سامنے آنے والی ہے- زبردست ٹیزر کے ساتھ ہی اسکی ریلیز تاریخ بھی سامنے آگئی ہے-

 

ویب سیریز کالا پانی کو امت گولانی نے مشترکہ طور پر ڈائریکٹ کیا ہے، جو سکسینہ، بسوا پتی سرکار اور سوربھ کھنہ کے ساتھ پروڈیوسر بھی ہیں۔ او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے سیریز کا بہترین ٹیزر جاری کیا ہے-

 

 

 

 

 

ساتھ ہی اسکی ریلیز تاریخ سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے- کالا پانی کا پرییمئر  18 اکتوبر 2023 کو ہوگا- کالا پانی ناظرین کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے نمکین سمندر اور سمندری ہوا کے ذریعہ سے ایک دلچسپ سفر پر لے جائے گا-

 

 

ویب سیریز کالا پانی سے اپنی وابستگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے آشوتوش نے کہا، کالا پانی کی اپنی ایک دنیا ہے، اور میں اس طرح کے ایک دلچسپ نیٹ فلکس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے پرجوش ہوں-

 

عامر خان کی فلم 3 ایڈیٹ، زیڈ پلس، اماوس، ایک چھوٹی سی ایگو، لال سنگھ چڈھا جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ مونا سنگھ نے کہا، کالا پانی ایک ایسا شو ہے جو آپکو ایک ایسی دنیا میں لے جائے گا، جہاں ہر لمحہ فیصلہ اور دل کی دھڑکن ایک مخالف ماحول میں زندہ رہنے کی کلید رکھتی ہے۔

 

 

ویب سیریز کالا پانی میں مونا سنگھ، آشوتوش گواریکر، امے واگھ، سوکانت گوئل، وکاس کمار، آروشی شرما، رادھیکا مہروترا، چنمے منڈلیکر اور پورنیما اندرجیت نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

 

بتادیں کہ مونا سنگھ کی پیدائش 8 اکتوبر 1981 کو چندی گڑھ کے ایک پنجابی گھرانے میں ہوئی- مونا نے اپنے اداکاری کی شروعات چھوٹے پردے کے مشہور سیریل جسی جیسی کوئی نہیں سے کی تھی-

 

 

مونا سنگھ سال 2006  میں ڈانس ریالٹی شو جھلک دیکھلا جا سیزن کی فاتح رہی- مونا سنگھ 10 سے ذیادہ ریالٹی شو کا حصہ رہ چکی ہے- چھوٹے پردے پر لمبے وقت تک اداکاری کے بعد مونا سنگھ نے فلموں کی طرف رخ کیا- اور عامر خان کی فلم 3 ایڈیٹ میں کرینہ کپور کی بہن کے رول میں نظر آئی-