محمد سمیع کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300 وکٹ پورے

اسپورٹس ڈسک،13اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیندباز محمد سمیع نے بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں پورے کرلیے ہیں۔ 6 سال سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہے محمد سمیع ٹیم سے اندر۔باہر بھی ہوتے رہے ہیں۔ لیکن وہ ہندوستانی ٹیم کے لیے کسی بڑے اثاثے سے کم نہیں ہے۔ اکثر اپنی سوئنگ گیندبازی سے وکٹ لینے والے محمد سمیع ٹیم کو مصیبت سے باہر نکلتے ہیں۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز محمد سمیع نے جنوبی افریقہ کے خلاف پونے میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری انگیز میں پہلا وکٹ لیتے ہی بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹ حاصل کرلیے۔ اسی مقابلے کی پہلی انگیز میں محمد سمیع نے دو وکٹ حاصل کیے تھے۔ 29 سالہ محمد سمیع نے ٹمبا باوما اور اینرچ کو اپنا شکار بنایا تھا۔ جبکہ دوسری انگیز میں سینیون متھوسامی کو کیچ آوٹ کرایا۔

محمدسمیع نے اپنے 300 بین الاقوامی وکٹوں میں سے 182 کھلاڑیوں کو کیچ آوٹ کرایا ہے وہیں 82 کھلاڑی انکی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ہیں۔ بہت کم بار دیکھا جاتا ہے کہ کھلاڑی بولڈ ہو۔ لیکن وہ لگاتار ایسا کرتے آرہے ہیں۔ محمد سمیع کو ایل بی ڈبلیو کے طور میں بہت کم وکٹ ملتے ہیں۔ اب تک کے کیریئر میں سمیع کو صرف 32 وکٹ ہی ایل بی ڈبلیو کے طور پر ملے ہیں۔ محمد سمیع نے دائیں ہاتھ کے 192 بلےبازوں کو پولین بھیجا ہے۔ جبکہ 108 بائیں ہاتھ کے بلے باز انکا شکار ہوئے ہیں۔

سال 2013 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد سمیع نے ٹیسٹ کرکٹ میں 161 وکٹ لیے ہیں۔ اسکے علاوہ سب سے تیز 100 او ڈی آئی وکٹ لینے والے ہندوستانی گیندباز بننے والے محمد سمیع نے ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 131 وکٹ لیے ہیں۔ جس میں ایک ہیٹرک بھی شامل ہے۔ جو انہوں نے ورلڈ کپ 2019 میں حاصل کی تھی۔ وہیں ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں سمیع کے نام 8 وکٹ ہیں۔