محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر منتخب،شروع کریں گے کرکٹ میں نئی انگیز

Azharuddin coach Indian team

حیدرآباد،27ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین جمعہ کو حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوگئے- سابق کپتان کو انتخاب میں 73-147 کی بڑی برتری کے ساتھ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار، 56 سال کے اظہر نے پچھلے ہفتے ایچ سی اے میں پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، کرکٹر کے بعد اب یہ انکی نئی انگیز ہے-

اظہرالدین پینل نے 6 عہدوں (5 عہدیدار) ایک کونسلر پر بھی کامیابی حاصل کی۔ سابق ہندستانی کرکٹر کو ایسو سی ایشن کے انتخابات میں 173 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف پركاش چند جین کو 73 ووٹ ملے۔

اظہر نے ہندوستان کے لیے 99 ٹیسٹ اور 334 ونڈے کھیلے ہیں- ٹیسٹ میں انہوں نے 45.03 کی اوسط سے 6215 رن بنائے ہیں- اس میں 22 سنچری اور 21 نصف سنچری شامل ہے- ٹیسٹ کرکٹ میں 199 رن اظہر کا اچھا اسکور ہے جبکہ ونڈے میں 36.92 کی اوسط سے 9378 رن بنائے ہیں- کلائی کے سہارے بہترین اسٹروک کھیلنے کے لیے مشہور رہے اظہر نے ونڈے میچوں میں سات سنچری اور 58 نصف سنچری بنائے- ناٹ آوٹ 153 رن ونڈے میں انکا بہترین اسکور رہا-
اظہر کو ملک کی آل ٹائم بہترین فلیڈروں میں مشہور کیا جاتا ہے-

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 105 اور ونڈے کرکٹ میں 156 کیچ لیے- کئی بار انکی فلڈنگ کو بھی ٹیم انڈیا کو جیت دلانے میں اہم رول رہا- میچ فکسنگ کو لیکر ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے سال 2000 میں اظہر پر تاحیات پابندی لگا دی تھی، اس وجہ سے انکے کرکٹ کیرئیر پر روک لگ گئی تھی، حالانکہ سال 2012 میں آندھراپردیش ہائی کورٹ نے ان پر لگے بین کو غیر قانونی قراردے کر ہٹا دیا تھا۔

حیدرآباد میں پیدا ہوئے محمد اظہرالدین نے سن 1984 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں دستک دی تھی۔ اظہر نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 31 دسمبر 1984 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ انکی شاندار بلے بازی کے اسٹائل کے لیے انکی کلائیوں کا جادوگر کہا جاتا تھا-

اظہرالدین نے کپتان کے طور پر 47 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی کپتانی کی، ہندوستان کے سب سے کامییاب کپتانوں کی فہرست میں وہ 14 ٹیسٹ جیت کر فی الحال چوتھے مقام پر ہے- ویراٹ کوہلی 28، دھونی 27، گنگولی 21 جیت کے ساتھ پہلے اور تیسرے مقام پر ہے-