متحد عرب امارات،24اگسٹ(ایجنسی) ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی کومتحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز ‘آرڈر آف زائد’ سے نوازا گیا ہے۔ پی ایم مودی کو یہ اعزاز دوطرفہ اسٹریٹکج تعلقات کوبڑھانے میں اہم کردارادا کرنےکےلئےدیا گیا ہے۔ مودی یو اے ای میں ہے اور ادھر انکے قریب دوست اور سیاستداں اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کا انتقال ہوگیا- اس خبر سے مودی کافی صدمے میں ہے-
گزشتہ اپریل میں متحدہ عرب امارات نے دوطرف اسٹریٹجک تعلقات کو بڑھاوا دینے میں اہم کردارادا کرنےکےلئے وزیراعظم مودی کویہ اعلیٰ ترین شہری اعزازسےسرفرازکرنےکا اعلان کیا تھا۔ یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زائد بن سلطان النہیان کےنام پرہے۔ یہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ اعزاز وزیر اعظم مودی کوخلیج ممالک کے لیڈرکی پیدائش کے موقع پر سرفراز کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی جمعہ کی دیررات متحدہ عرب امارات پہنچے۔ جہاں وہ ابوظہبی میں ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زائد النہیان سےملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ابوظہبی میں اعلی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ ساتھ ہی ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔