ماڈل ویدیکا دت کو بالی ووڈ میں اچھے موقع کا انتظار

فلمی ڈسک،5(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ او رماڈل ویدیکا دت کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- ان تصویروں کو ویدیکا دت  نے خود اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، ویدیکا دت  نے اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات ڈائریکٹر نندیتا داس کی آسکر منٹو فلم سے کی تھی، وہ اب تک سارے اشتہار، ٹی وی ، میوزک ویڈیوز اور شو میں اپنے فن کا جوہر دیکھایا ہے، ایک جیولری اشتہار میں وہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ بھی کام کرچکی ہے- آج کل کے باقی نوجوان اداکاراؤں کی طرح ویدیکا دت بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہے-

ابھی حال ہی میں ویدیکا نے انسٹاگرام پر ایک روایتی لک میں لال ساڑی میں ایک فوٹو اپ لوڈ کی ہے جسے سب نے بہت تعریف کی-

اس لک کے بارے میں ویدیکا دت  کہتی ہے کہ میں کولکتہ سے ہوں اور وہاں درگا پوجا بہت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے، وہاں ہم اس سال میں کوشش کرتی ہوں کہ پوجا کے موقع پر میں اپنے خاندان کے ساتھ کولکتہ میں رہوں، اب تب مجھے زیادہ تر لوگوں نے ایک ویسٹرن لک میں دیکھا تھا، تو میں نے سوچا کے اس موقع پر روایتی لک اپنایا جائے-

ویدیکا دت  بہت جلد کچھ نئے ٹیلی ویژن کمرشل اور ویب سیریز میں نظر آئیں گی-

بشکریہ:  تصویر ویدیکا دت کے انسٹاگرام سے لی گئیں ہیں