بالی ووڈ میں قدم جمانا چاہتی ہے ماڈل شیفالی سود

فلمی ڈسک،6اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) نوئیڈا کی لڑکی شیفالی سود نے حال ہی میں اس سال کا مس دیوا سپرنیشنل کا خطاب جیتا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ بیوٹی کانٹیسٹ میں حصہ لینا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ وہاں اپنی جگہ بنانے کے لیے جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بالی ووڈ سے ایکٹینگ آفر ملنے کا بھی انتظار ہے۔ اسی درمیان انکی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر چھا گئی ہے۔ دراصل انہوں نے اپنی کچھ تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔ جو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے لگی ہے۔

 

شیفالی کے مطابق اس تاج کو جتنے تک کا انکا سفر کافی لمبا رہا ہے۔ صرف اس علاقے کا حصہ بننے کے لیے وہ ممبئی شفٹ ہوگئی تھی اور انہوں نے سال 2017 میں مس انڈیا اور 2018 میں مس دیوا میں حصہ لیا۔
شیفالی نے میڈیا کو بتایا، میں کوئی پتلی ۔دبلی لڑکی نہیں ہوں، میرا جسمانی ڈھانچہ عام ہے۔ لیکن آپ کو اپنی جگہ کے لیے لڑنا پڑتا ہے اور ہر قدامت پسند نظریہ کو ہرانا پڑتا ہے۔
انہوں نے آگے کہا ، میں جھوٹ نہیں کہوں گی میں نے ایک سست اور نظم و ضبط کی زندگی جی ہے۔ لیکن آخر کار یہ جائز رہا۔
شیفالی اب خود کو مس سپرنیشنل 2019 کے لیے تیار کررہی ہے۔ شیفالی کو انسٹاگرام پر لوگ فالو کرنا شروع کرچکے ہیں۔ (تصویر: شیفالی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لی گئی ہے۔)