وائرل ڈسک،10ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں والی بال کی ایک خاتون کھلاڑی میدان پر ہی ایک بچے کو دودھ پلاتی نظر آئی، اس تصویر اور اس خاتون کھلاڑی کے جذبے کی لوگ خوب تعریف کررہے ہیں-
دراصل وہ تصویر میزورم کی والی بال کھلاڑی لالونتلانگی کی ہے، جس نے میدان پر کھیل کے دوران ہی ایک چھوٹا سا بریک لیا اور اپنے بچے کو دودھ پلانے لگی، اس تصویر کو ایک فیس بک یوزر نے ننگلون ہنگال نے شیئر کیا ہے، لوگ تصویر کو دیکھ کراس کھلاڑی ماں کی ممتا کے قائل ہوگئے-
والی بالی ٹیم کی کھلاڑی لالونتلانگی نے تربیت کے لیے اپنے سات مہینے کے بچے کے ساتھ کھلاڑیوں کے کیمپ میں اپنا رجسٹریشن کرایا اور ٹریننگ کے دوران ہی ایک بریک لیکر اپنے بچے کو دودھ پلایا-
فیس بک یوزر نے ننگلون ہنگال فیس بک پر کیے پوسٹ کی لوگ جم کر تعریف کررہے ہیں، ایک شخص نے اس پوسٹ پر لکھا کہ ایک گیم کے درمیان میں 7 مہینے کے بچے کو کھلانے کے لیے ایک چرایا ہوا پل میزورم اسٹیٹ گیمس 2019 کی سب سے شاندار تصویر ہے-