یمن: ملٹری کیمپ پر میزائل اٹیک میں 80 جوانوں کی موت، حوثیوں پرشبہ

یمن،19جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یمن کے ملٹری کیمپ میں موجود ایک مسجد پر میزائل اور ڈرن اٹیک میں 80 جوانوں کی موت ہوگئی۔ ماریب میں ہوئے اس حملے کے لیے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی کو ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے۔ بتادیں کہ حویثی اور یمن حکومت کے درمیان جاری جنگ میں کچھ مہینوں کے امن کے بعد ہفتہ کو یہ حملہ ہوا۔ یمن حکومت کو سعودی عرب کے زیرقیادت والے فوجی اتحاد کی حمایت حاصل ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب علاقے میں پہلے سےہی تناؤ ہے۔ یہ تناؤ عراق میں امریکی ایئراسٹرائیک میں کمانڈر سلیمانی کے مارے جانے کے بعد تہران کی طرف امریکی فوجی اڈے پر راکٹ سے حملے سے پیدا ہوا ہے۔

فوجی ذرائع نے بتایا کہ حویثی باغیوں نے صنعا کے مشرق میں قریب 170 کلومیٹر دور ماریب میں شام کو نماز کے دوران ایک فوجی کیمپ پر حملہ کیا۔ حادثے میں زخمیوں کو ماریب شہر کے ایک ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ہاسپٹل کےایک ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کو ہوئے حملے میں کم سے کم 80 لوگوں کی موت ہوگئی اور 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔