ایم آئی بینڈ 3 آئی، ہندوستان میں لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 22 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ژیومی نے ہندوستان میں ایک نیا فیٹنس بینڈ می بینڈ 3 آئی کو لانچ کردیا ہے۔ ژیومی کا یہ نیا پہننے والا ایمولیڈ ڈچ ڈسپلے ، 5 اے ٹی ایم واٹر پروف ریسسٹنس ، 20 دن کی بیٹری لائف، کال اور نوٹیفیکیشن الرٹ اور اسٹپ اور کیلوری ٹریکینگ فیچرس دیئے گئے ہیں۔ پچھلے سال ہندوستان میں لانچ ہوئے ایم آئی بینڈ 3 کا کمزور ورژن ہے ایم آئی بینڈ 3 ۔ می بینڈ 3 آئی کی ہندوستان میں قیمت می بینڈ 3 کے مقابلے تھوڑی کم ہے۔

می اسمارٹ بینڈ 3 آئی کی قیمت ہندوستان میں 1299 روپے طے کی گئی ہے۔ ژیومی کی آفیشل ویب سائٹ ایم آئی ڈاٹ کام پر بھی بینڈ 3 آئی کا سنگل بلیک کلر ویرینٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ایم آئی بینڈ 3 فروخت کے لیے دستیاب کرا دیا گیا ہے۔ یاد دلادیں کہ ایم آئی بینڈ 3 کو پچھلے سال ستمبر میں ہندوستانی مارکٹ میں لانچ کیا گیا تھا اور اسکی قیمت 1999 روپے کی قیمت کے ساتھ اتارا گیا تھا لیکن اب یہ می ڈاٹ کام پر 1799 روپے میں دستیاب ہے۔

ژیومی نے اس سال ستمبر میں لیٹسٹ ایم آئی بینڈ 4 کو ہندوستان میں لانچ کیا تھا۔ می بینڈ 4 پر می ڈاٹ کام پر 2299 روپے کی قیمت کے ساتھ لیسٹ کیا گیا ہے۔ یہ کلر ایمولیڈ ڈسپلے اور 20 دنوں تک کی بیٹری لائف کے ساتھ آتا ہے۔