نقل نویسی روکنے کے لیے ٹیچر نے طالب علموں کے سر پر رکھ دیا ڈبہ

میکسیکو،6ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) میکسیکو کے ٹیکساکالہ شہر کے ایک اسکول میں ٹیچر نے نقل نویسی روکنے کے لیے طالب علموں کے سر پر ڈبہ رکھ دیا- جسکی تصویر سوشل میڈیا پرکافی وائرل ہورہی ہے- اس واقع کے بعد بچوں کے والدین غصے میں ہے- انہوں نے اسکول سے اخلاق و اقدار کی بنیاد پر ٹیچر لوئس جواریز ریکسس کو برخاست کرنے کی مانگ رکھی ہے- یہ وہیں ٹیچر ہے جنہوں نے نقل نویسی کے لیے طالب علموں کے سر پر کارڈ بورڈ رکھ دیا تھا-

ایک والد نے اس تصویر کو شیئر کیا ہے- جس میں بچے باکس کے اندر سر رکھ کر بیٹھے ہیں اور پیپر لکھ رہے ہیں- دی سن، کے مطابق انہوں نے فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، مجھے امید ہے کہ شہر کے بچوں پر اس طرح کا واقع برداشت نہیں کیا جائے گا- میں چاہتا ہوں کہ اسے برخاست کیا جائےا ور ایسے واقع پھر کبھی نہ ہو-

کافی ہنگامہ ہونے کے بعد اسکول نے فیس بک پوسٹ کے ذریعہ بتایا کہ بچوں کے نفسیاتی نشوونما کے لیے یہ ایک مشق تھی- لاڈبیبیل کے مطابق، اسکول نے بتایا کہ طالب علم نے اس بات پر اتفاق دیا تھا- جسکے بعد یہ مشق کی گئی-

2018 میں الجیریا کے ایک اسکول نے نقل نویسی روکنے کے لیے ڈپلومہ امتحان رکھا تھا جسکے لیے بھی خوب ہنگامہ مچا تھا۔