مرسڈیز نے لانچ کی ملک کی سب سے مہنگی ایم پی وی کار

آٹو ڈسک،8نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جرمنی کی لگژری کار ساز کمپنی مرسڈیز بینز نے جمعرات کو ہندوستانی بازار میں اپنی نئی ملٹی پرپز وہیکل (ایم پی وی) وی کلاس ایلیٹ، لانچ کی۔ پریمیم آٹو موبائل سیگمنٹ میں اپنے پروڈکٹ کی توسیع کے تحت کمپنی نے اسےلانچ کیا ہے۔ کمپنی کے ایم ڈی اور سی ای او مارٹن شوانک نے کہا کہ یہ کار ہندوستان میں پہلے لانچ ’وی کلاس ایکسپریشن اور وی کلاس ایکسکلوزو‘ کا اپ گریڈ ورژن ہے۔

اسکی قیمت (ایکس شوروم) 1.10 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھ سیٹ والی یہ کار بی ایس 6 معیار کے مطابق ہے۔ ساتھ ہی یہ کلائمیٹ کنٹرول ، 15 اسپیکر، ایئر ونڈو جیسی سہولیات سے لیس ہے، اس کار میں ریفریجریٹر کمپارٹمنٹ کے ساتھ سینٹرل کنسول، پیرانومک سلائیڈنگ چھت (اختیاری) اور آسان پیک ٹیلگیٹ بھی دیا گیا ہے۔ اس ایم پی وی میں کمپنی نے 17 انچ کے آلے وہیل دیئے ہیں۔ ساتھ ہی 18 انچ کے الے وہیل کا آپشن اس میں ملتا ہے۔

اس کار میں چھ ایئر بیگس ، 360 ڈگری کیمرہ کے ساتھ ایکٹیو پارکنگ اسسٹ جیسے سیفٹی فیچر بھی دیئے گئے ہیں۔ وی کلاس میں 1950 سی سی کا انجن دیا گیا ہے۔ جو 6300 آر پی ایم پر 120 کلو واٹ کی پاور اور 4500 آر پی ایم پر 380 این ایم کا ٹرک دیتا ہے۔ یہ کار صرف 11 سکنڈ میں صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑ لیتی ہے۔