مرسڈیز بینز جی۔کلاس ایس یو وی ہندوستان میں کی گئی لانچ، قیمت 1.5 کروڑ

آٹو ڈسک،24اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرسڈیز بینز نے ہندوستان میں جی۔ کلاس ایس یو وی کا نیا ورژن پیش کیا ہے۔ جو جی 350 ڈی ہے۔ نئی مرسڈیز بینز جی 350 ڈی کی قیمت 1 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ اور یہ کمپنی کی پہلی کار ہے جو بنا اے ایم جی بینز کے ہندوستان میں لانچ کی گئی ہے۔ جی کلاس ایس یو وی کا تیاری ہوتے 40 سال گذر چکے ہیں اور یہ کمپنی کی طرف سے سب سے لمبے وقت سے فروخت کی جارہی کار بن گئی ہے۔ جو 282 بی ایچ پی پاور اور 600 این ایم پک ٹرک جنریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی نے اس انجن کو 9 اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن سے لیس کرنے کے علاوہ کار میں آل وہیل ڈرائیو، تھری ڈیفرنشنل لاک اور الگ الگ راستوں کے لیے انڈیپنڈنٹ سسپنیشن دیا گیا ہے۔ جی 350 ڈی کے ساتھ مرسڈیز بینز انڈیا نے جی مینو فیچکرنگ آپشن دیا ہے جس میں گراہکوں کے پاس 10 لاکھ کسٹمائزیشن آپشن ہونگے۔ کمپنی نے جی 350 ڈی کے لیے بکنگس لینا شروع کردیا ہے۔ اور اسکی ڈیلیوری سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔