ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے کام کرنے کی جگہ کا ماحول

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مینٹل ہیلتھ (ذہنی صحت) سے متعلق مسائل ہماری سوسائٹی میں اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ پوری دنیا کی توجہ اس طرح آگئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکتوبر کو مینٹل ہیلتھ بیداری مہینہ اعلان کردیا گیا ہے۔لیکن ذہنی صحت ایک ایسا موضوع ہے جس پر لوگوں کو لگاتار توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج بھی ہماری سوسائٹی میں مینٹل ہیلتھ کو لیکر لوگوں کے درمیان شعور کی کمی ہے۔ خاص طور پر ہم ورک پلیس (کام کی جگہ) اور تعلقات سے جوڑے جذباتی دباؤ کے مسئلوں کو بہت ہلکے میں لیتے ہیں۔

ڈپارٹمنٹ آف ہیلتھ کے مطابق، دنیا بھر میں قریب 400 ملین لوگ کسی نہ کسی مینٹل اور نیوروالجیکل ڈس آرڈر سے متاثر ہے یا سائیکلوجیکل مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ان مسائل میں اسٹریس ڈس آرڈر جیسی بیماریاں شامل ہے۔

سا لکا ایک پورا مہینہ ذہنی صحت کے لیے وقت کرنے کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کو ذہنی صحت کے بارے میں زیادہ معلومات دی جاسکے۔ لیکن بدلاؤ ابھی اتنی اچھی نہیں ہوئی ہے۔ جتنا اچھا انہیں کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ہماری زندگی میں تناؤ اور ڈپریشن صرف پرسنل وجہوں سے نہیں آتے ہیں بلکہ پروفیشنل وجہ بھی اس میں بڑا رول ہوتا ہے۔ کام کی جگہ کا ماحول، کام کا زیادہ دباؤ، صلاحیت سے زیادہ کام، ساتھ کام کرنے والوں کے ساتتھ رشتے، ان سبھی باتوں کا ہماری ذہنی صحت پر اثر ہوتا ہے۔ اس لیے کام کی جگہ پر کسی بھی طرح کا دباؤ محسوس ہو تو سب سے پہلے اسکو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔