ایم بی اے اسٹوڈنٹ اندور کی سڑکوں پر ڈانس کرکے لوگوں کو بتا رہی ٹریفک قوانین

اندور،19نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں ایک ایم بی اے طالب علم اپنے انوکھے ڈانس کے ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا انتظام کررہی ہے- اس لڑکی کا نام “شوبھی جین” ہے ، شوبھی جین نے لوگوں میں ٹریف کی آگاہی بڑھانے کے لیے ایک انوکھا طریقہ نکالا ہے- سوشل میڈیا پر لڑکی کی طرف سے کیے جارہے اس کام کو لیکر لوگ شوبھی کی کافی تعریف کررہے ہیں-

جین نے بتایا کہ میں پچھلے 15 دنوں سے ٹریفک پولیس کے لیے یہ ویلنٹیری سرگرمی کررہی ہوں- جب لوگ پچھے ہٹتے ہیں اور آپ پر مسکراتے ہیں، تو یہ اپنے آپ سے آپکو اور زیادہ کرنے کے لیے متاثرکرتا ہے-

انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ میرے پاس آتے ہیں اور مجھے اطلاع کرتے ہیں کہ انہوں نے سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ پہنے ہوئے ہیں، جین نے آگے کہا کہ باکسٹ بال میچ کھیلتے وقت ٹخنے کی چوٹ کے باوجود ، وہ ملک کے لیے کچھ کرنے کے لیے تیار نہیں تھی-

ڈی سی پی اماکانت چودھری ، نے کہا ہم ویژن 2022 چل رہا ہے، جس میں ہم نے مختلف اسکولوں اور تنظیموں کی مدد لی ہے اور انہیں چھ مہینے تک ٹریننگ دی ہے-

جین کی انوکھے طریقے پر بولتے ہوئے ، چودھری نے کہا کہ بہت سے لوگ اس نئے انداز کو پسند کررہے ہیں اور یہ دیگر ویلنٹیرکو روڈ سیفٹی پر آگاہ کرنے کے لیے نئے طریقوں کے ساتھ آنے کے لیے بھی متاثر کررہا ہے- سڑکوں پر لگاتار مسافر بھی اس اقدام کی حمایت میں آئے ہیں، یہ لوگوں کی توجہ مبذول کرنے کے لیے بہت ہی انکوکھا طریقہ ہے- میرا ماننا  ہے کہ اگر نوجوان بزرگ کو سڑک کی حفاظت کے بارے میں سیکھاتے ہیں ، تو عوام پر اسکا بڑا اثر پڑتا ہے-