اسپورٹس ڈسک،11اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی اسٹار باکسر ایم سی میری کوم نے باکسنگ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ بنا دی ہے- انہوں نے خواتین ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا میڈل جیتنا طے ہوگیا ہے۔ یہ ورلڈ چیمپین شپ میں ان کا آٹھویں میڈل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی پہلی ایسی باکس بن جائیں گی ، جس نے ورلڈ چیمپیئن شپ میں آٹھ میڈلز جیتنے ہیں-
منی پور کی ایم سی میری کوم نے جمعرات کو 51 کلو گرام زمرے کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، انہوں نے کوارٹر فائنل میں کولمبیا کی والیسیا کو 0-5 سے شکست دی- سیمی فائنل میں جاکر میری کوم نے ہندوستان کے لیے ایک تمغہ پکا کرلیا ہے-
48 کلو گرام زمرے میں چھ بر ورلڈ چیمپیئن شپ رہ چکی میری کوم کا یہ 51 کلوگرام زمرے میں ورلڈ چیمپیئن میں پہلا میڈل ہوگا- ویسے وہ اسی زمرے میں 2014 میں ایشین گیمس میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے- انہوں نے 2018 کے ایشن گیمس میں اسی زمرے میں کانسی کے تمغہ جیتا تھا- میری کوم اسی زمرے میں لندن اولمپک میں کانسی کے تمغہ جیت چکی ہے-
میری کوم کا سیمی فائنل میں دوسری سیڈ ترکی کی بس ناز كاكروگلو سے ہفتہ کو مقابلہ ہوگا جنہوں نے ایک اور کوارٹر فائنل مقابلے میں چین کی کائی جوگجو کو شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کیاہے۔