آٹو ڈسک،18جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماروتی سوزوکی ہندوستانمیں تیزی سےبڑھتے ایس یو وی سیگمنٹ کو دیکھتے ہوئے اپنی نئیکار بازار میں اتارنے کی تیاری میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماروتی ملک میں ایک ایس یو وی کے ساتھ ساتھ بہترین آف روڈ کار کا رول پلے کرنے والی جمنی کو لانچ کرنے کا پلان کررہی ہے۔ کمپنی نے پچھلے سال اپنی مقبول کا جپسی کو بند کردیا تھااور اسی کے بعدسے ہندوستان میں جمنی کے لانچ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھی۔
کب ہوگی لانچ
رپورٹس کےمطابق ماروتتی سوزٰوکی جمنی کو ہندوستان میں جپسی کے نکسٹ جنریشن ماڈل کے طور پر لانچ کرئے گی۔ حالانکہ کمپنی کی طرف سے اس بارے میں فی الحال کوئی آفیشل معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو ماروتی جمنی سیرا پر بیسڈ نئی ایس یو وی تیار کر رہی ہے۔ یہ کار آف روڈ ہونے کے ساتھ ساتھ روز استعمال کے لیے بھی آرام دہ ہوگی۔بتایا جارہا ہے کہ ہندوسان میں جمنی کو 2022 یا 2023 میں لانچ کیا جائے گا۔ جب یہ کار لانچ ہوگی تو ہندوستان میں اسکی ٹکر فورڈ ایکوسپورٹ، ہنڈائی وینیو سمیت دیگر کمپیکٹ کے ساتھ ساتھ مہندرا کی آف روڈ گاڑی تھار سے بھی ہوگا۔
کیسی ہے جمنی
جمنی ابھی صرف جاپان میں ہی بنائی جارہی ہے اور یہی سے اسے دیگر ملکوں میں ایکسپورٹ کیاجارہا ہے۔ وہیں کمپنی اس کار کی بڑھتی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے ہندوستان کے گجرات میں واقع اپنے پلانٹ میں اسکا پروڈکشن شروع کرسکتی ہے۔ یہ کار ابھی دو انجن آپشن کے ساتھ مہیا ہے۔ جاپان کے مارکٹ میں یہ 600 سی سی پیٹرول سلنڈر ٹربو انجن کے ساتھ ملتی ہے۔