نئی دہلی،23اگسٹ(اردوپوسٹ) سدھارتھ ملہوترا کو پچھلے سالوں سے ایک ہٹ فلم کا انتظار ہے- کامیڈی ہویا پھر سسپنس تھریلر، انکی کوئی بھی فلم ناظرین کو سینماگھروں تک کھینچ نہیں پارہی ہے- ایسے میں اب سدھارتھ اور رتیش دیشمکھ کی جوری ایک بار پھر ساتھ آکر اپنا سپر ہٹ فارمولہ اپنانے کی کوشش کررہی ہے- فلم ایک ویلن، کے بعد سدھارتھ اور رتیش کی جوڑی اب فلم “مرجاوان” میں پھر سے ساتھ آرہی ہے- فلم مرجاوان کے تین پوسٹر ایک ساتھ جمعہ کو ریلیز کیے گئے ہیں- پوسٹروں میں سدھارتھ او رتیش کے لک کے ساتھ ہی اس فلم کی نئی ریلیز تاریخ بھی بتائی گئی ہے-
ایک پوسٹر میں سدھارتھ کافی انٹنس لک میں نظر آرہے ہیں- انکے پوسٹر کے ساتھ کیپشن دیا گیا ہے- پیار کے لیے مرونگا بھی اور مارونگا بھی- اس فلم کی ہدایت کاری ملاپ زاوری کرنے والے ہیں-
وہیں دوسرے پوسٹر میں رتیش دیشمکھ نظر آرہے ہیں جو پھر سے اس فلم میں منفی کردار میں نظر آنے والے ہیں- رتیش اس فلم میں چھوٹے قد والے شخص کے کردار میں نظر آنے والے ہیں-
یہ فلم پہلے 2 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن اب یہ فلم 22 نومبر کو ریلیز ہوگی-اس فلم میں تارہ ستاریا اور راکل پریت بھی نظر آئیں گی-