فلمی ڈسک،26ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) گذشتہ دنوں ایک زبردست پوسٹر سامنے آنے کے بعد سے ہی لوگوں کو سدھارتھ ملہوترا ، رتیش دیشمکھ اور تارا سوتاریا کی فلم مرجاوان کے ٹریلر کا انتظار تھا، ابھی ابھی یہ دھماکہ دار ٹریلر یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا ہے-
اس ٹریلر کے سامنے آتے ہی یہ سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے، لوگ اس ٹریلر کو دیکھ کر بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ ہائے “مرجاوان”، اس ٹریلر میں ایک زبردست لو اسٹوری تو نظر آرہی ہے ساتھ ہی ایکشن کا بھی بھرپور ڈوز ہے-
اس ٹریلر کو دیکھ کرس سمجھ آرہا ہے کہ فلم میں زبردست ڈائیلاگ اور پنچ ہے، یہاں پہلی بار سدھارتھ ملہوترا اور تارا سوتاریا ایک ساتھ نظرآرہے ہیں، وہیں رتیش نے بھی ویلن کا رول کافی زبردست طریقے سے نبھایا ہے ، مرجاوان میں رتیش دیشمکھ بونے شخص کا رول نبھارہے ہیں- فلم مرجاوان سینما گھروں میں 8 نومبر کو ریلیز ہوگی- فلم میں راکول پریت سنگھ بھی اہم رول میں ہے-