فلمی ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس ورلڈ منوشی چلر جلد ہی اکشے کمار کے ساتھ فلم پرتھوی راج میں دیکھائی دیں گی- وہ اس فلم میں سنیوگتیتا کا کردار نبھائیں گی- منوشی اپنی فیٹنس اور لکس کو لیکر بھی بحث میں رہتی ہے- جانوروں کے لیے کام کرنے والی تنظیم پیٹا نے منوشی کو موسٹ سیکسیسٹ ویجیٹرین کے خطاب سے نوازا ہے- منوشی نے دو سال پہلے ہی مس ورلڈ کا خطاب جیتا تھا- منوشی شروع سے سبزی خور ہے-
منوشی نے کہا کہ سبزی خور ہونا میرے لیے زندگی جینے کا طریقہ ہے، میرے والدین بھی سبزی خور ہے- کھانے کے اس اختیار کو منتخب کرنے کے بعد مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میری زندگی میں کسی چیز کی کمی ہے- میں شروع سے سبزی خور رہی ہوں اور مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ مجھے اپنے کھانے پینے کی عادتوں میں کسی طرح کے بدلاؤ کی ضرورت ہے-
منوشی کا ماننا ہے کہ سبزی خور رہنے میں کئی فائدے ہیں- اس سے صحت کو اچھا رکھا جاسکتا ہے، سبزی کھانا کافی نیوٹریشن ہوتا ہے- یہ کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے-