فلمی ڈسک،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مس ورلڈ منوشی چلر کا ماننا ہے کہ لوگوں کو ایڈز کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہیئے- خاص کر دیہاتی خواتین کو اس بارے میں معلومات دینا بہت ضروری ہے- منوشی اب اسی سوچ کے ساتھ اپنے غیر منفعتی تنظیم، پراجٹ شکتی کے ساتھ ہندوستان کے 20 گاؤں میں دیہاتی خواتین کے درمیان ایڈز سے آگاہی پروگرام کی شروعات کرنے جارہی ہے-
کمیونٹی بیداری کے ذریعہ ایڈز کے متاثر لوگوں کو صحیح معلومات دینے کے مقصد سے اتوار کو اس پہل کی شروعات کی گئی- اس پہل کے بارے میں بات کرتے ہوئے منوشی نے کہا، خواتین میں ایڈز کے لیے بیداری لانا پراجکٹ شکتی کے اہم پروگرام میں سے ایک ہوگا- کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ بیداری پروگرام میں کمی کی وجہ سے ہمارے ملک کی خواتین میں خطرہ بنا ہوا ہے-
منوشی نے آگے کہا ہم ملک بھر میں سیکڑوں خواتین کے ساتھ کام کرتے ہیں اور ایڈز کے بارے میں انہیں تعلیم یافتہ کرنے کا ہمارا منصوبہ ہے- تاکہ وہ اپنے اہم برداری میں اس پیغام کو پھیلا سکے- ایڈز سے لڑنا ہمارے ملک کے لیے بے حد ضروری ہے اور اس سمت میں میں اپنی طرف سے تھوڑی کوشش کررہی ہوں-