اسپورٹس ڈسک،21نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی نوجوانوں شوٹنگ اسٹار منو بھاکر نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ جمعرات کو، آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے فائنل کے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں گولڈ میڈ جیت لیا، اس ایونٹ میں منو پچھلے وقت سے لگاتار زبردست مظاہرہ کررہی ہے-
سترہ سال کی منو نے پہلے راؤنڈ میں 244.7 پوائنٹس اسکور کیے اور ٹاپ مقام حاصل کیا- یہ ایک جوئینر ورلڈ ریکارڈ اسکور ہے- اسکے علاوہ یہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا اس سال کا پہلا گولڈ میڈل ہے- اس عمل میں منو اب صرف دوسری ایسی ہندوستانی شوٹر ہوگئی ہے- جس نے ہندوستان کے لیے آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے 10 میٹر ایئر پستول ایونٹ میں گولڈ میڈ جیتا ہے- اس سے پہلے یہ کامیابی حنا سدھو نے حاصل کیا تھا-
چہارشنبہ کو منو بھاکر نے ٹورنامنٹ میں 25 میٹر پستول ایونٹ (خاتون) کے فائنل راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی- اس ایونٹ کے کوالیفیکیشن میں وہ 10ویں مقام پر رہی تھی-