بیوی کی نیند کے لیے شوہر فلائٹ میں پورے 6 گھنٹےکھڑا رہا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس نے سبھی کے ہوش اڑا دیئے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون فلائٹ کی سیٹ پر سوس رہی ہے اور شخص کھڑا ہوا ہے، بتایا جارہا ہے کہ بیوی سو سکے اس لیے فلائٹ میں شوہر 6 گھنٹے تک کھڑا رہا، اس تصویر کو سچا پیار بتا کر شیئر کیا جارہا ہے، اب اس خبر میں کتنی سچائی ہے، اسکا پتہ نہیں چل پایا ہے، لیکن یوزرس نے اسے ظلم قراردیا ہے۔
ایک یوزر نے لکھا۔ اس میں پیار کیا ہے؟ نیند لینے کے لیے شوہر کو 6 گھنٹے تک کھڑا رکھا گیا۔ یہ پیار نہیں بلکہ ظلم ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی لوگ اس تصویر کو خوبصورت بتارہے ہیں تو کوئی اس پر سوال اٹھارہے ہیں۔

 

ایک یوزر نے لکھا۔ کیا یہ جہاز اس جوڑے کا ہے؟ کرو ممبر نے اس پر کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا۔ ایسا کوئی رول ہے کہ کوئی مسافر کھڑ ا ہوکر سفر کریں۔ مجھے یہ تصویر فیک لگ رہی ہے۔
دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیٹ پر سو رہی ہے۔ اور شخض کھڑا ہوا ہے۔ تصویر کلک کرنے والے شخص نے ٹیوٹر ، فیس بک انسٹاگرام پر اس تصویرکو شیئر کیا گیا ہے۔ یوزر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ یہ شخض فلائٹ میں اس لیے 6 گھنٹے تک کھڑا تاکہ انکی بیوی سو سکے۔ یہ پیارہے۔
اس ٹایوٹ کو 15 ہزار سے زیادہ لائکس اور 3 ہزار سے زیادہ ری۔ٹیوٹ مل چکے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا معاف کرنا یہ پیار نہیں ہے۔ سونے کے لیے کوئی شوہر کو 6 گھنٹے تک تکلیف میں نہیں رکھ سکتا۔

یہ ویڈیو کس فلائٹ کا ہے اور یہ فلائٹ کہاں جارہی ہے یہ نہیں معلوم ہوسکا۔