فلمی ڈسک،5ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسپلٹس ولا کی اداکارہ اور انکی سہلی کا پچھا کررہے 29 سالہ شخص کو ممبئی کی چرچ گیٹ اسٹیٹ ریلوئے پولیس (جی آر پی) نے چارنی روڈ ریلوئے اسٹیشن سے گرفتار کیا ہے- شخص کی پہچان کرلی گئی ہے- وہ ورلی علاقے کا رہاشی ہے، اس نے بتایا کہ وہ جنوبی ممبئی کے ایک نائٹ کلب میں کام کرتا ہے-
ایک رپورٹ کے مطابق ٹی وی اداکارہ اسپلٹس ولا 8 کی سابقہ شریک ہرشیتا کیشپ آنے والی ویب سیریز میں کام کررہی ہے- وہ اندھیری کے چار بنگلہ علاقے میں رہتی ہے ہرشیتا کے مطابق جب وہ اور انکی دوست اسٹیشن سے گھر واپس جانے کے لیے ٹرین پر چڑھی تب سے وہ شخص دونوں کو گھور رہا تھا، جب وہ اپنے پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لیے سیڑیوں پر چڑھی تو وہ شخص انکا پچھا کرنے لگا-
جب ہرشیتا نے اس شخص سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اگر میں تمہاری طرف دیکھ رہا ہوں تو دقت کیا ہے؟
ہرشیتا نے بتایا کہ دونوں نے شخص کو نظر اندام کر کے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ وہ ان دونوں کا پچھا فٹ اوور بریج پر بھی کررہا تھا، اس سے دوبارہ پوچھے جانے پر اس نے ان پر حملہ کردیا-
ہرشیتا نے کہا، اس نے پہلے پالا کو تھپڑ مارا، جس سے وہ دنگ رہ گئی، حالانکہ میں ہر دن جم جانے کی وجہ سے فٹ ہوں، تو میں نے اسے جواب میں مارنا شروع کردیا، جسکے بعد اس نے مجھ پر حملہ کرنا شروع کردیا، اس درمیان وہاس سے گذر رہے لوگوں نے مداخلت کی- تب تک پولیس آگئی اور ہمیں پلیٹ فارم پر واقع جی آر پی چوکی لے گئی-