دہلی کے چڑیا گھر میں شیر کے باڑے میں گھس گیا شخص، اور شیر سے ملائی آنکھ

نئی دہلی،17اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دہلی کے چڑیا گھر سے ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے- یہاں ایک شخص شیر کے باڑے میں گھس گیا اور اسکے سامنے بیٹھ گیا- اس دوران شخص کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے- ملی معلومات کے مطابق شخص کو کوئی چوٹ نہیں لگی ہے- اور اس سے نظام الدین پولیس اسٹیشن میں پوچھ تاچھ جاری ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے- اس واقع کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کے تبصر آرہے ہیں- وہیں کچھ لوگوں نے اسے پاگل قرار دیا-

اس شخص کے شیر کے باڑے میں پہچنے سے چڑیا گھر کی سیکوریٹی کا پتہ چلتا ہے کہ کس طرح لاپرواہی ہوئی ہے- شیر نے اس شخص کو گھورتا رہا لیکن کوئی نقصان نہیں پہنچایا-  چڑیا گھر کے ملازمین نے کافی جدوجہد کے بعد نوجوان کو محفوظ طور پر باڑے سے نکال لیا۔

جنوبی۔ مشرقی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر نے بتایا کہ نوجوان کا نام ریحان( 28) ہے۔ وہ بہار کا رہنے والا ہے۔ نوجوان کے شیر کے باڑے میں کودنے کے بعد وہاں لوگوں کی بھیڑ لگ گئی تھی-

، ریحان اپنے کسی شناسا کے ساتھ چڑیا گھر آیا تھا اور اچانک اس نے شیر کے باڑ میں چھلانگ لگا دی۔ اس کے بعد وہ سیدھا شیر کے سامنے جا کر بیٹھ گیا اور اسے دیکھتا رہا۔نوجوان کو شیر کے باڑے سے باہر نکالنے کے لئے چڑیا گھر کے دس ملازمین کو کڑی مشقت کرنا پڑی۔

اسی مہینے کی شروعات میں امریکہ کے نیویارک کے ایک زو میں بھی ایسا ہی ایک واقع ہوا تھا- ایک خاتون مستی-مستی میں شیر کے باڑے میں کھود گئی تھی- جب شیر سامنے آیا تو وہ اسے چڑانے لگی- لیکن کچھ دیر بعد لڑکی صحیح سلامت واپس آگئی-