ملائکہ اروڑا کے انداز نے جیتا سب کا دل

نئی دہلی،13اگسٹ(ایجنسی) انڈین فلم فیسٹیول میلبورن : بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کی اداؤں کاکوئی جواب نہیں ہے۔ انکی فوٹو ہو یا ویڈیو ، دونوں ہی دھمال مچانےکے لیے کافی ہوتی ہے۔ ایسے ہی دھمال ملائکہ اروڑا کی لیٹیسٹ فوٹو نے بھی سوشل میڈیا پر مچایا ہے۔ ان تصویروں نے ملائکہ اروڑا کا لک اور انداز کافی خوبصورت لگ رہا ہے۔ فوٹو کو ملائکہ اروڑا نے خود اپنے انسٹاگرام سے شیئر کیا ہے۔ جس نے دیکھتے سوشل میڈیا پر خوب سرخیاں بٹوری۔

ملائکہ اروڑا کی یہ فوٹو میلبورن کے ہندوستانی فلم فیسٹیول کے دوران ہوئے فوٹو شوٹ کی ہے۔ اس فوٹو شوٹ کے وقت ملائکہ اروڑا نے پیچ کلر کا گاؤن پہنا تھا۔ جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھی۔ شاندار میک اپ اور ہیئر اسٹائل کے ساتھ ملائکہ اروڑا کا انداز دیکھنے لائق تھا۔

اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر ہوئی ان فوٹو میں دیکھائی دے رہا ہے کہ کئی لوگ بھی انکی فوٹو کلک کررہے ہیں ۔ انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے لکھا، میلبورن کے انڈین فلم فیسٹیول کے دوران ہوا یہ فوٹو شوٹ کافی لاجواب تھا۔